عقیل خان کی ڈیوس کپ ٹائی میں شاندار کارکردگی
اسلام آباد: پاکستان کے عقیل خان نے ڈیوس کپ ٹائی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کے عقیل خان نے تھائی لینڈ کے ویشیا ترونگچر ونجیباکل کو 3-0 سے ہرا دیا۔ عقیل خان نے پہلے سیٹ میں 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں 6-4 سے اور تیسرے سیٹ میں بھی 6-4 سے فتح حاصل کی۔ آج ہفتہ کو ڈبلز مقابلے میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کا مقابلہ تھائی لینڈ کے سنچائی رابتواتانا اور سوچنا راتبواتانا سے ہوگا۔