حیدرآباد ..... سدرن ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ تلنگانہ نے تجرباتی بنیادوں پر بعض سرکاری دفاتر میں پری پیڈ بجلی کے میٹر نصب کئے ہیں۔ اب صنعتی صارفین اور بعض گھریلو استعمال کرنے والوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ محکمہ بجلی کے افسروں نے کہا کہ انرجی ڈسٹری بیوشن کمپنیز نے سرکاری دفاتر اورمقامی ادارہ جات میں پری پیڈ بجلی کے میٹر کے تجرباتی پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد ڈسٹری بیوشن کمپنیاں تمام سرکاری دفاتر میں پری پیڈ بجلی کے میٹر نصب کرینگی۔