Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں سے متعلق ہندوستانی حکام کااجلاس

 نئی دہلی.....اپنی روہنگیا پالیسی کے سبب عالمی سطح پر مذمت اور تنقید کا ہدف بننے والی حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں نے وزیر اعظم کے دفتر میں ایک اجلاس میں میانمار کی صورتحال اور اس سے متعلق ہندوستانی پالیسی کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے شرکا میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، وزیر اعظم کے اعلیٰ معاون نرپیندر مشرا اور انٹیلی جنس ادارے 'را' کے سربراہ بھی شامل تھے۔اجلاس میں ہندوستانی اداروں کی ان مبینہ خفیہ رپورٹوں پر غور کیا گیا جن کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی مزاحمتی تنظیم کے کمانڈروں اور لشکر طیبہ جیسے گروپوں میں باہم رابطے موجود ہیں۔ ہندوستانی حکومت کا موقف ہے کہ روہنگیا مسلمان ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔دوسری طرف ہند کی حکومت نے چکما اور ہاجونگ قبائل کے ان پناہ گزینوں کو جو 1971ءمیں بنگلہ دیش کے قیام کے وقت اس وقت کے مشرقی پاکستان سے ہجرت کرکے ہند آئے تھے، جلد ہی شہریت تفویض کرنے کا اعلان کیا ہے۔سابق مشرقی پاکستان سے ہند آنے والے یہ پناہ گزین ہندو ہیں اور ریاست اروناچل پردیش میں قیام پذیر ہیں۔

شیئر: