ریاض.... موبائل کمپنیوں کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ فیس سعودی عرب میں سب سے کم ہے۔ ہالینڈ سب سے مہنگا ملک ہے۔ جہاں ایک گیگا کی فیس 39ریال کے مساوی ہے۔ سنگا پور میں 37، کینیڈا میں 31.5اور امریکہ میں 21.3ریال ہے۔ مملکت میں ایک گیگا کی لاگت 6ریال سے بھی کم ہے۔ انفارمیشن سسٹم کی قومی کمپنی کے عہدیدار ڈاکٹر عبدالرحمان مازی نے کہا کہ مملکت میں انٹرنیٹ فیس پر نظر ثانی ضروری ہے۔ یہاں انٹرنیٹ کی فیس بے حد کم ہے۔