Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرہ ارض کتنا گرم ہورہا ہے؟

واشنگٹن ... کرہ ارض کتنی تیزی سے گرم ہورہا ہے۔ یہ وہ سوال ہے جو اکثر سائنسدان بوجھنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اب ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ سمندر میں حدت اور سمندری سطح کو مانیٹر کرتے رہیں تو آپ کو اسکا درست جواب مل سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے ایک جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پچھلے عشرے کے 10سال انتہائی گرم ترین سال تھے۔ انکا کہناہے کہ عالمی موسمیاتی حدت کو ناپنے کیلئے سمندر کی سطح کا درجہ حرارت معلوم کیا جاتا ہے لیکن سمندری حدت کو مانیٹر کرنے کے بعد یہ بھی پتہ چلا کہ بعض اوقات اس میں بھی تبدیلی آتی ہے اسلئے وہ سمندری سطح کو ناپتے ہیں۔ زہریلی گیسیں جو فضا میں اٹھتی ہیں ان میں سے 90فیصد سمندر میں گرتی ہیں اور وہیں ختم ہوجاتی ہیں۔ موسمیاتی حدت کیلئے زیادہ تر انسان ذمہ دار ہےں۔ اسی کی وجہ سے مہلک اور زہریلی گیسیں خارج ہوتی ہیں جو کرہ ارض پر موسمیاتی نظام کو گرم کرنے کی ذمہ دار ہیں۔

شیئر: