یوٹیوب نے مزید8 شہروں میں اپنی نشریات کا آغاز کر دیا
اپنی لانچ کے صرف 6 ماہ کے قلیل عرصے میں یوٹیوب ٹی وی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب اس نے امریکہ کے 8 مزید شہروں میں اپنی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے قبل اگست میں گوگل نے 14 شہروں میں اپنی ٹی وی سروس کا آغاز کیا تھا۔ امریکہ کی 60 فیصد سے زائد آبادی یوٹیوب کی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ یوٹیوب ٹی وی پر تقریباً 50 نیٹ ورکس دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسکے ماہانہ چارجز 35 ڈالر ہیں۔