Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر قید سے سعودی کی جان بچ گئی

کولوراڈو..... کولوراڈو ریاست کے عدالتی حکام نے کولوراڈو یونیورسٹی کے سابق سعودی طالبعلم پر اپنی رفیقِ درس پر حملے اور اس کے جنین کے اسقاط کا الزام ختم کردیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جس طالبہ نے الزام لگایا تھا کہ سعودی اسکالر نے اس پرآہنی سلاخ سے حملہ کرکے اسکا جنین ساقط کردیا،وہ امریکہ سے فرارہوکر اپنے وطن قازقستان چلی گئی۔ یہ واقعہ 2015ءکا ہے۔الزام ثابت ہونے کی صورت میں سعودی اسکالر کو عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا۔24سالہ سعودی پر اغوا، زیادتی ، قاتلانہ حملے سمیت 11الزامات لگائے گئے تھے۔
 

شیئر: