الجوف کے صحراءمیں چرواہے کی لاش
الجوف .... الجوف پولیس کو صحراءسے کسی نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ الجوف پولیس کے ترجمان یزید النومس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ لاش ابو اجرم قریہ سے 50کلو میٹر دور القطب صحرائی علاقے سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کےلئے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیاگیا۔ لاش کے نقوش مٹ گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ موت کافی پہلے واقع ہوئی تھی۔ لاش کسی چرواہے کی ہوسکتی ہے۔ اس پر کسی قسم کے تشدد یا مزاحمت کے نشانات نظر نہیںآئے جس سے لگتاہے کہ موت طبعی واقع ہوئی ہے۔ نعش امیر متعب بن عبدالعزیز اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کردی گئی۔