ریاض..... قومی کمیٹی برائے انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں ٹافیوں کی شکل کی منشیات کا وجود نہیں ۔ سبق نیوز کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کی کمیٹی کی جانب ٹویٹراکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ٹافیوں کی شکل میں منشیات کا کوئی وجود نہیں ۔ سوشل میڈیا پر رنگ برنگی ٹافیوں کی تصویر جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ خطرناک نوعیت کی منشیات ہیں جو مملکت میں بھی موجود ہیں ۔انسداد منشیات کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس قسم منشیات کا مملکت میں قطعی وجود نہیں ۔