Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی توہین پر برطانوی پارٹی کے منہ پر طمانچہ

لندن .... عرب لیگ نے ماہ رواں کے آخر میں برطانیہ کی لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں سعودی عرب اور سوڈان کو مدعو نہ کرنے پر شرکت منسوخ کردی۔ لیبر پارٹی سے کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اور سوڈان کے نمائندوں کو بھی شرکت کے دعوت نامے دیئے جائیں۔ پارٹی نے انکار کیا تو احتجاجاً عرب لیگ نے لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ عرب لیگ نے سعودی مخالف لیبر پارٹی کے رویئے پر انکے منہ پر زبردست طمانچہ مارا ہے۔ برطانوی جریدے سن نے تحریر کیا کہ عرب لیگ نے لیبر پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو توہین آمیز جواب دیا ہے۔ دراصل انسانی حقو ق کے نام پر وہ متضاد پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایک طرف تو وہ وینیزویلا کی حکومت کی تائید و حمایت بڑھ چڑھ کر رہے ہیں جبکہ وہ اپنے یہاں اپوزیشن کو گرد چاٹنے پر مجبور کئے ہوئے ہے اور دوسری طرف سعودی عرب اور سوڈان کو اپنے یہاں بز عم ِخود اپوزیشن کو سر ابھارنے سے روکنے پر انسانی حقوق کی پامالی کے بہانے دعوت نامہ جاری کرنے سے گریز کررہے ہیں۔
 

شیئر: