جدہ:سرپھرا نوجوان مرتے مرتے رہ گیا
جدہ .... جدہ کی ایک شاہراہ پر گاڑی سے پورا دھڑ نکال کر دوسری گاڑی پر حملہ آور نوجوان اپنا توازن برقرار نہ رکھ پانے پر سڑک پر گرنے کے باوجود معجزاتی طور پر بچ گیا۔ اسکی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ شمالی جدہ میں کبری المطار کے بعد الرحمانیہ کے علاقے میں 2 گاڑیوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ چل رہا تھا۔ شاہراہ پر انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلنے والی گاڑی سے ایک نوجوان نے کھڑکی سے اپنا سر نکال کر دوسری گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران دروازہ کھل گیا اور وہ دھڑام سے سڑک پر آگرا۔ اگر وہ تیزرفتاری سے اٹھ کر سڑک کے کنارے نہ جاتا تو عقب سے آنے والی گاڑی اسے کچل کر ہلاک کردیتی۔