Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین سے وزارت صحت کی اپیل

مکہ مکرمہ....سعودی وزارت صحت نے تمام طلباءو طالبات اور والدین سے کہا ہے کہ اگر وہ کسی بھی اسکول میں ٹھنڈے مشروبات یا چپس وغیرہ فروخت کرتے ہوئے دیکھیں تو پہلی فرصت میں 937پر رابطہ قائم کرکے اطلاع دیدیں۔ یہ وزارت صحت میں ایمرجنسی کمیونیکیشن سینٹر کا نمبر ہے۔ صحت عامہ کے سیکریٹری ڈاکٹر ہانی جوخدار نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر اپنی اپیل میں کہا کہ نیا تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے۔ وزارت صحت ٹھنڈے مشروبات اور چپس وغیرہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کرچکی ہے۔ اسکی خلاف ورزی پر وزارت کو 937پر مطلع کیا جائے۔
 

شیئر: