Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری سوسائٹی کے دعوﺅں کی تردید

ریاض .... انسانی حقوق کی سعودی قومی سوسائٹی نے قطری انسانی حقوق کی سوسائٹی کے الزامات کو مسترد کردیا۔قطری سوسائٹی نے قطری حاجیوں سے متعلق سعودی عرب کے فیصلے پرنکتہ چینی کی تھی۔ سوسائٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی حکومت نے قطری زائرین کے حقوق کو نقصان پہنچا یا۔انسانی حقوق کی سعودی سوسائٹی نے واضح کیا کہ قطری سوسائٹی جو دعوے کررہی ہے وہ100 فیصد غلط ہیں۔سعودی عرب نے نہ صرف یہ کہ قطری عازمین حج کو تمام سہولتیں مہیا کیں بلکہ شاہی اعزاز کے ساتھ انہیں حج کا موقع فراہم کیا۔ بری سرحدی چوکی سلویٰ، ہوائی اڈوں کے راستے انہیں مملکت آنے کی سہولتیں مہیا کیں۔مملکت کے برخلاف قطری حکومت کا رویہ اپنے حاجیوں کے تئیں غیر انسانی تھا۔
 

شیئر: