Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت نے قطر ی میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا

کویت .... کویت کے قائم مقام وزیر اطلاعات شیخ محمد العبد اللہ نے قطری بحران حل کرانے کیلئے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر کی مساعی کو انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کی طرف سے ناکام بنانے کے قطری میڈیا کے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ قطری میڈیا کا یہ دعویٰ کہ امیر کویت کی ثالثی کو ناکام بنانے کیلئے سعودی عرب ، مصر، بحرین اور امارات نے سازش کی، غلط ہے۔ میں سازش کی تعبیر استعمال کرنے کے سراسر خلاف ہوں۔ وہ کویت میں یوتھ میڈیا فورم سے خطاب کررہے تھے۔
 

شیئر: