Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی حقوق کی قطری کمیٹی پر جوابی حملہ

جنیوا .... انسانی حقوق کی عرب فیڈریشن نے قطر میں انسانی حقوق کمیٹی کے اس دعوے کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک نے قطر کی ناکہ بندی کرکے اسے زبردست نقصان پہنچایا۔ ناکہ بندی کے باعث قطری عوام کے انسانی حقوق غیر معمولی طورپر متاثر ہوئے۔ عرب فیڈریشن کے سربراہ احمد الحاملی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کو رپورٹ پیش کرکے قانونی، عملی اور حقیقی دلائل کے ذریعے ثابت کیا کہ قطری کمیٹی جو دعویٰ کررہی ہے وہ سراسر غلط ہے۔ عرب ممالک نے قطر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، ناکہ بندی نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی قطری کمیٹی کی کارکردگی اور اسکی پیشہ ورانہ صلاحیت مشکوک ہوچکی ہے لہذا اس حوالے سے اسکی بابت خصوصی رپورٹ چشم کشا حقائق کی روشنی میں تیار کیجائے۔
 

شیئر: