Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک میں عالمی اسلامی کانفرنس شروع

نیویارک .... رابطہ عالم اسلامی نے نیویارک میں ”امریکہ اور مسلم دنیا کے درمیان تمدنی ربط و ضبط“ کے زیر عنوان عالمی کانفرنس کا افتتاح کردیا ۔ اس میں امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک سے 450سے زیادہ اسلامی اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔ علمی، فکری اور سیاسی مباحثے شروع کردیئے گئے۔ کانفرنس کے ایجنڈے پر انتہائی اہم موضوعات ہیں۔ مثال کے طور پر ”امریکہ اور مسلم دنیا کے درمیان تمدنی شراکت “، ”عالمی امن کے فروغ میں اسلامی دنیا کا حصہ“، ”امریکہ میں مسلمانوں کی حب الوطنی اور معاشرے میں شمولیت“ ، ”مذہبی آزادیوںکی ترویج میں فکری رجحانات“ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
 

شیئر: