Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ اور وائبر ایپلی کیشن بند رہینگی

ریاض ..... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ جمعرا ت کو سمعی و بصری مفت مکالموں پر عائد پابندی اٹھائے جانے پر واٹس ایپ اور وائبر فی الوقت مستثنیٰ ہونگے۔پتہ چلا ہے کہ انتظامی اسباب کے تحت فی الوقت واٹس ایپ اوروائبر اپیلی کیشن کے ذریعے بصری مکالمات نہیں کئے جاسکیں گے۔ ایسی تمام ایپلی کیشنز جو انتظامی تقاضے پورے کررہی ہیں ان سب پر سے پابندی اٹھ جائیگی۔ خاص طور پر فیس ٹائم پر سے پابندی اٹھے گی۔ یہ ایپل کمپنی کی ایپلی کیشن ہے۔ علاوہ ازیں اسنیپ چیٹ ، اسکائپ، لائن، ٹیلیگرام، ٹینگو، میسنجر فیس بک اور گوگل کی ہینگ آﺅٹ اور ڈو وغیرہ ایپلی کیشنز کے ذریعے سمعی و بصری مکالمے ہوسکیں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ موبائل کمپنیاں اصلاح حال کیلئے نئی پیشکشیں صارفین کو کرینگی۔ وہ آئندہ صوتی خدمات سے ملنے والی آمدنی پر مسلسل انحصار نہیں کرسکیں گی۔ موبائل کمپنیاں مستقبل میں انٹرنیٹ اور اضافی خدمات کے ذریعے آمدنی بڑھانے کاا ہتمام کرینگی۔
 

شیئر: