کویت: ہندوستانی گھریلو ملازماؤں کے ویزے بحال
کویت: کویت نے ہندوستانی گھریلو ملازماؤں کے ویزے بحال کردیئے۔ وزارت داخلہ کے تحت شعبہ اقامہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں ہندوستانی سفارتخانے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔ بینک ضمانت کی شرط ختم ہوگئی ہے ۔ اب پہلے کی طرح ہندوستان سے گھریلو خادماؤں کے ویزے جاری ہوں گے۔