Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میچ کے دوران اسٹیڈیم کی چھت گرگئی، 3 زخمی

ڈرہم: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹیڈیم کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ڈرہم کاونٹی کرکٹ کلب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریور سائیڈ گراونڈ میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی تھی جب گراونڈ کے شمال مشرقی حصے میں موجود بالکونی کا ایک حصہ نیچے موجود شائقین پر آ گرا جس کے نتیجہ میں 3 افراد زخمی ہوئے جب کہ 200 افراد کو اسٹیڈیم کے دوسرے حصوں میں منتقل کردیا گیا۔ریور سائیڈ گراونڈ 1995 سے اب تک 26 انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر چکا ہے، حال ہی میں انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے مالی ضمانت کے بعد گراونڈ پر ٹیسٹ میچز کی میزبانی پر پابندی لگ چکی ہے اور کلب فرسٹ ڈویژن اسٹیٹس سے محروم ہو چکا ہے۔گراونڈ میں جاری انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 176 رنز بنائے، میزبان ٹیم 19.3 اوورز میں 155 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

شیئر: