Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ اپنے بیٹے کے ہمراہ اسٹیڈیم میں

نئی دہلی...کولکاتا نائٹ رائیڈرزکے شریک مالک بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان گجرات لائنز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ ٹیم کے کھلاڑیوں کا جوش بڑھاتے نظر آئے۔ خاص بات یہ رہی کہ شاہ رخ اور ان کا بیٹا ایک جیسا ٹیٹو لگائے ہوئے تھے۔جو ان کے گلے کے پاس تھا۔شاہ رخ اس وقت اپنی نئی فلم کی پنجاب میں ہو رہی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے وقت نکالا اور اسٹیڈیم میں اپنے بیٹے کے ساتھ نظر آئے۔ بالی وڈ اسٹارشاہ رخ سر پر ہیٹ لگائے ہوئے تھے جبکہ ان کا بیٹا سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنے تھا۔شاہ رخ اور ابرام دونوں کے گلے کے پاس ایک جیسا ٹیٹو تھا ۔ دونوں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کاجوش بڑھاتے رہے۔ 
 

 

شیئر: