2100میں مشرق وسطیٰ کا کیا ہوگا؟
قاہرہ .... میسا چوسٹس ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ نے تازہ ترین جائزہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ شدید درجہ حرارت کے باعث 2100 میں خلیج اور جنوبی ایشیا کا علاقہ انسانوں سے خالی ہوجائیگا۔ شدید درجہ حرارت سے پیدا ہونے والے نتائج پر انسٹیٹیوٹ نے گہرائی سے جائزہ لیکر بتایا کہ صورتحال پریشان کن ہے۔ 21ویں صدی میں مشرق وسطیٰ اور خلیج کا علاقہ انسانی آبادی کے قابل نہیں رہیگا۔ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے برصغیر میں زرعی محصولات تباہ ہوجائیںگی۔ ا س علاقے کے باشندے زراعت نہیں کرسکیں گے اور یہاں کا بہت بڑا علاقہ غیر زرعی ہوجائیگا۔ لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونگے جبکہ عالمی غذائی ترسیل بھی معطل ہوگی۔