مدینہ منورہ....مدینہ منورہ میونسپلٹی نے النصر محلے کے پرانے گھر میں قائم ایک گودام کا پتہ لگایا ہے جہاں قرآن کریم کے نسخے، اسلامی کتابیں اور ملاوٹی زمزم ذخیرہ تھے۔ میونسپلٹی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ زمزم کے لوگو والے خالی کین کثیر تعداد میں گودام میں رکھے ہوئے تھے۔ قرآن پاک کے نسخے اور اسلامی کتابیں بھی کثیر تعداد میں ضبط کی گئیں۔ یہ دریافت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ کتابیں اور قرآن کریم کے نسخے کہاں سے مدینہ منورہ پہنچے۔