Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک کانفرنس نے کیا پیغام دیا؟

نیویارک .... رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام نیویارک میں منعقد ہونے والی عالمی اسلامی کانفرنس کے اسکالرز اور اسلامی اداروں کے سربراہوں نے 2روزہ بحث مباحثے کے بعد 8سفارشات جاری کردیں۔ کانفرنس ”امریکہ اور مسلم دنیا کے درمیان تہذیبی ربط و ضبط“ کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ اس میں 56ممالک کے 450علمائ، دانشور اور اسلامی ادارو ںکے سربراہ شریک ہوئے۔ پہلی سفارش یہ کی گئی کہ اقوام عالم کے درمیان رواداری اور مساوات کا جذبہ بیدار کرنے، ثقافتی اور تمدنی ربط و ضبط کو موثر شکل میں لانے کیلئے طویل المیعاد حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ دوسری سفارش یہ کی گئی کہ مسلم علماءاور دانشور متنازع مسائل کا جائزہ لینے اور مشترکہ تصور ترتیب دینے کیلئے دوسری تہذیبوں کے نمائندوں سے پے درپے ملاقاتیں کریں۔ تیسری سفارش میں امریکہ کی اسلامی تنظیموں اور مسلم دنیا کے سرکاری وعوامی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیاگیا۔ چوتھی سفارش میں انسان کے وقار، اسکے حقوق کے تحفظ اور عدل و انصاف کیلئے موثر عالمی مساعی صرف کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔
 

شیئر: