کسی مرد کی خاطر مسلمان نہیں ہوئی، فنکارہ
ریاض ....نائیجریا کی مشہور نومسلم اداکارہ ایلزبتھ اینگورین نے کہا ہے کہ دین اسلام قبول کرنے کے پیچھے کسی مرد کا ہاتھ نہیں۔ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے کسی مسلمان مرد سے شادی کے چکر میں اسلام قبول کیا ہے، وہ محض دعویٰ ہے حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔الحمد للہ میں مسلمان ہوچکی ہوں اور میرا اسلامی نام عائشہ ہے۔ میں 2مرتبہ مکہ مکرمہ حاضری دے چکی ہوں۔ پہلی بار 2013ءاور امسال 2017ءمیں مکہ مکرمہ میں حاضر ہوئی ہوں البتہ خود کو مسلمان ظاہر کرنے کیلئے اپنی پیشانی پر یہ تو نہیں لکھوں گی کہ میں مسلمان ہوں۔ مجھے اپنی نجی زندگی کی بابت لوگوں کو بتانے کانہ پہلے کوئی شوق تھا اور نہ اب ہے۔