تھائی لینڈ میں گناہ ٹیکس سے قیمتیں بڑھ گئیں
بینکاک ...تھائی لینڈ میں نئی محصولاتی اسکیم کے تحت گناہ ٹیکس نافذ کر دیا گیا ۔ نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد شراب اور سگریٹ کی قیمتیں40 فیصد بڑھ گئیں۔ تھائی حکام نے امید ظاہر کی کہ نئے ٹیکس سے قیمتوں میں اضافے کا سارا بوجھ پیداواری اور تجارتی شعبے صرف صارفین پر ہی نہیں ڈال دیں گے۔تھائی کابینہ نے اگست میں نئے ٹیکس نظام کی منظوری دی تھی، اس میں سگریٹوں اور شراب پر اضافی ٹیکس کے علاوہ لگژری کاروں، پرفیومز اور نائٹ کلبوں میں داخلے تک پر ٹیکس لگا دیا گیا تھا۔ نئے ٹیکس کو مقامی میڈیا اور عوام نے ’گناہ ٹیکس‘ کا نام دیا ہے۔