لندن: مشہور فٹبالر وین رونی نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام کو تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد عدالت نے ان پر 2 سال کیلئے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وین رونی نے پابندی کے بعد جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اس غلطی پر اپنے مداحوں سے معافی کا خواستگار ہوں۔ میں اس حرکت پر اپنے خاندان، دوستوں اور اپنے کلب ایورٹن سے بھی معافی مانگ چکا ہوں۔ اب میں اپنے تمام مداحوں، چاہنے والوں اور فینز سے معافی مانگتا ہوں جنہوں نے کیریئر کے دوران مجھے مکمل سپورٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے عدالت کی جانب سے عائد پابندی کو تسلیم کر لیا ہے۔