پرتگال :ورلڈ سپر بائیکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل ڈومیننٹ ریا کے نام
پرتگال : پرتگال میں ورلڈ سپر بائیکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل انگلش رائیڈر نے جیت لیا ۔ بے قابو بائیک کو آگ کے شعلوںنے لپیٹ میں لے لیا۔خطرناک حادثے سے ایونٹ خوفناک بن گیا۔ پرتگالی ٹریکس پر سپر بائیکس کے عالمی مقابلے ٹاپ رائیڈرز ایکشن میں دکھائی دیئے اور اپنی مہارات کے خوب جو ہر دکھائے ، آگے نکلنے اور جیت کے جذبے سے ریس دلچسپ خطرناک موڑ کاٹتے توازن برقرار نہ رکھنے پر رائیڈر ریس سے آوٹ دوسرے حادثے نے تو گویا ریس کو خوفناک بنا دیا ۔ موٹر سائیکل شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔ بائیک مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمی رائیڈر کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ انگلش موٹر سائیکلسٹ ڈومینینٹ ریا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹائٹل جیت لیا۔ سنسنی خیز ریس سے تماشائی بھی محظوظ ہوئے۔