انگلش فٹبال کلبوں کی جانب سے عید مبارک
لندن: معروف انگلش فٹبال کلبوں کی جانب سے مسلمان برداری کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ فٹبال کلب آرسنل، چیلسی اور لیور پول نے ٹوئٹر پر اپنے اپنے اکاونٹس کے ذریعے مسلمان مداحوں کو عید کے پرمسرت موقع پر دلی مبارک باد پیش کی۔ان کا کہنا ہے کہ اس عمل سے کھیلوں میں یکجہتی کا پیغام جاتا ہے۔گزشتہ دنوں اسٹیڈیم کے باہر اور قریب کئی طرح کے دہشت گردی کے واقعات اور اسی طرح کی دہشت گردی کے سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ اس مبارک موقع پر ٹوئیٹر کے ذریعے کھیلوں کے ساتھ ساتھ امن اور یکجہتی کے پیغام کو عام کیا گیا ہے۔