Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی بحری جہاز پر حوثی باغیوں کا حملہ، ایک شخص زخمی

ریاض: یمن کے المخا بندر گاہ کے قریب اماراتی بحری جہاز کو حوثی باغیوں نے نشانہ بنایا ۔ اتحادی افواج نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ اماراتی بحری جہاز پر حملے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اماراتی بحری جہاز پرحوثی باغیوں نے میزائل داغ دیا جب وہ المخا بندر سے نکل رہا تھا۔ حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔اتحادی افواج نے حملہ آور کا تعاقب شروع کردیا ہے۔ اتحادی افواج نے اعلامیہ میں زور دے کر کہا ہے کہ بحری گزرگاہوں کی امن وسلامتی انتہائی ضروری ہے کہ جبکہ ہم حوثی باغیوں کو انتباہ جاری کرتے ہیں کہ وہ بحری گزر گاہوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ 
 

شیئر: