Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ٹھگز آف ہندوستان“ ، فقیر کے روپ میں عامر خان

بالی و ڈ کے معروف اداکارعامر خان نے فلم’ ’دنگل“سے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب ایک اور نئی دھماکہ دار فلم کی تیاری شروع کردی ہے جس کی نئی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کی گئی اس پہلی جھلک میں عامر خان کسی فقیر کا روپ دھارے نظر آرہے ہیں۔ وجے کرشنا کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم”ٹھگز آف ہندوستان“میں عامر خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن،کتریہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال 7نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: