حال ہی میں ہالی وڈ کی نئی فلم ' ڈیڈ آنٹ 'کا ٹریلر منظرعام پر آیاہے۔ فلم کے اس پہلے ٹریلر میں ایک قد آور چیونٹی اور کیڑے مکوڑوں کا خوف دکھایاگیاہے۔فلم کی کہانی ایک موسیقی بینڈ کے گروپ میں شامل نوجوانوں کی ہے جو ایک صحرائی علاقے کا رخ کرتے ہیں جہاں یہ بڑے بڑے کیڑے مکوڑے ان کا جینا دوبھر کردیتے ہیں۔ہالی وڈ فلمساز رون کارلسن کی نئی فلم 'ڈیڈآنٹ' میں کیڑے مکوڑوں کا خوف اور دہشت فلمسازوں کی دلچسپی کیلئے پیش کی گئی ہے۔