ریاض .... امریکی کمپنی نے دستاویزی فلم جاری کرکے ایران اور دہشتگرد گروہوں کے ساتھ قطری حکام کے تعلقات کو طشت از بام کردیا۔ اس فلم میں واضح کیا گیا ہے کہ قطری حکام ایک جانب تو اپنے یہاں فوجی اڈے کی میزبانی کرکے امریکہ کے حلیف بنے ہوئے ہیں اوردوسری جانب امریکہ سمیت دنیا بھر کے ملکوںکے دشمن انتہا پسندوںاور دہشتگردوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ فلم امریکی کمپنی” پک میڈیا“ نے جاری کی ہے۔ فلم کا نام ”قطر....خطرناک اتحادی“ ہے۔ اس فلم میں معتبر عالمی ریسرچ سینٹرز کے عہدیداروں اور اسکالرز کے تجزیاتی انٹرویو دیئے گئے ہیں۔