Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب یوپی میں چلیں گے بھگوا رنگ کی روڈ ویز بسیں

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن( یوپی ایس آر ٹی سی) کی بسیں اب بھگوا رنگ میں نظر آئیں گی۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے منسلک پنڈت دین دیال اپادھیائے کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 25ستمبر سے مختلف خصوصی مقامات پر جانے والی بسوں کا رنگ بھگوا ہوگا۔ان کے کرائے میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ انہیں بلاک سطح پر چلایا جائیگا۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ یوپی موٹر وہیکل ایکٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یوپی ایس آر ٹی سی بسوں کو رنگنے میں نیلا اور کریم رنگ استعمال کیا جائیگا لیکن بسوں کا رنگ سیاسی اور دیگر وجوہ کی بنا پر تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ ریاست میں مذہبی اور تفریحی مقامات پر جانیوالی بسوں کا رنگ الگ رکھا گیا ہے تاکہ انہیں دور سے پہچانا جاسکے۔ حکومت نے پہلے مرحلے میں 50بسیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس نئے منصوبے کے تحت چلائی جانیوالی بسوں کا کرایہ 20فیصد کم ہوگا۔

شیئر: