نیویارک .... قطری نظام حکومت کے مخالف رہنما علی الدھنیم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے خطاب کو امید شکن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ تمیم کا خطاب سن کر خلیج اور قطر کے عوام کو مایوسی ہوئی۔ شیخ تمیم نے جو خطاب کیا وہ قطر کی حیثیت سے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دہشتگردی کا تذکرہ اس انداز سے کیا گویا قطر دہشتگردی کا سرپرست یا اسے مالی تعاون فراہم کرنے والا ملک نہیں بلکہ دہشتگردی سے متاثرہ ملک ہے۔