Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزیرہ نفرت کا پرچارک بن گیا

ریاض .... عرب فیڈریشن برائے انسانی حقوق نے نفرت کے پرچار اور تشدد کی آگ بھڑکانے پر الجزیرہ چینل کی مذمت کردی۔ جنیوا میں عرب فیڈریشن برائے انسانی حقوق نے توجہ دلائی کہ الجزیرہ چینل لندن کے الکوثر چینل کے اشتراک سے اشتعال انگیزی اورفتنہ انگیزی کی انتہا کئے ہوئے ہے۔فیڈریشن کے سربراہ ڈاکٹر احمد الھامیلی نے کہا کہ تشدد پر اکسانے والے الجزیرہ جیسے ذرائع ابلاغ کا احتساب ضروری ہے۔ اگر ابلاغی آزادی حق ہے تو دہشتگردی اور تشدد کے خطرات سے تحفظ بھی ہر ملک او رقوم کا حق ہے۔
 

شیئر: