شنکر سنگھ واگھیلا نے بنایاگجرات میں تیسرا محاذ
نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے باغی رہنما شنکر سنگھ واگھیلا نے منگولہ گجرات میں ایک تیسرے محاذ کی تشکیل کا اعلان کیا ۔ واگھیلا نے اس محاذ کا نام ’’عوامی اختیار‘‘دیا ہے۔ باغی کانگریسی رہنماواگھیلا نے کہا کہ گجرات میں کوئی متبادل سیاسی قوت نہیں۔ پچھلے ماہ کانگریس کے خلاف بغاوت کرنے والے واگھیلا نے کہا کہ ہندوستانی عوام بی جے پی اور کانگریس سے گھبرا گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کانگریس کے سابق رہنما شنکر سنگھ واگھیلا نے گجرات اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا۔وگھیلا نے21جولائی کو اپنی77ویں سالگرہ پر کانگریس چھوڑنے کی اپنی منصوبہ بندی کا اعلان کیاجس میں وہ 2دہائی قبل بی جے پی چھوڑنے کے بعد کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔