Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر میں سیکیورٹی عملے کی ہڑتال

ممبئی۔۔۔۔تنخواہوں میں اضافے اور مستقل ملازمتوں کا مطالبہ کرتے ہوئے مہاراشٹر سیکیورٹی فورس(ایم ایس ایف ) کے عملے نے اچانک ہڑتال کردی جس سے ممبئی میٹرو خدمات ،ایئرپورٹ پر حفاظتی کام کاج،ٹاٹا کینسر اسپتال اور دیگر اہم ادارے متاثر ہوئے ۔ مہاراشٹر کے کئی شہروں میں بھی ہڑتال کا اثر رہا، کئی اسپتالوں میں ہوم گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے۔دہلی میں واقع مہاراشٹر سدن میں تعینات 45سیکیورٹی والوں کے ہڑتال پر چلے جانے سے حفاظتی انتظامات پر اثر پڑا۔ واضح رہے کہ ممبئی میں مونوریل خدمات ، ٹول ٹیکس، چیک پوسٹوں، سرکاری دفاتر میں ایم ایس ایف کے اہلکار تعینات کئے جاتے ہیں۔

شیئر: