یوپی میں ببر خالصہ کے 2مطلوبین گرفتار
لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے انسداد دہشتگردی دستہ ( اے ٹی ایس ) اور پنجاب پولیس نے مشترکہ مہم میں لکھیم پورضلع سے پنجاب کے 2ببرخالصہ دہشتگردوں کو مختلف معاملاں میں گرفتار کیا ہے۔ ببر خالصہ کالعدم خالصتان تنظیم ہے۔ ان میں سے ایک نابھا جیل پٹیالہ فرارتھا جبکہ دوسرا تنظیم کا سرگرم کارکن ہے۔یوپی اے ٹی ایس کے آئی جی ارون اسیم نے بتایا کہ نابھا جیل پٹیالہ ، پنجاب سے نومبر2016سے بھاگنے والے ملزمان کو اسلحہ سپلائی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں مطلوب ملزم جتیندر کو ضلع لکھیم پور کھیری سے جبکہ ببر خالصہ کے دہشتگرد بلونت سنگھ کو لکھنؤ گرفتار کیا گیا ۔ پولیس ان ملزما ن سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔