Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10گھنٹوں میں ایک ہی جگہ 2ٹرینیں پٹری سے اتریں

سیتا پور۔۔۔۔ریاست کے سیتا پور ضلع میں 10گھنٹوں کے دوران  2ٹرینیں ایک ہی مقام پر پٹری سے اتر یں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نارتھ ایسٹرن ریلوے کے ترجمان آلوک سریواستو نے بتایا کہ ایک مال گاڑی کا انجن صبح 10.7بجے سیتا پور کینٹ اسٹیشن پر پٹری سے اترگیا تھا، اسی جگہ گزشتہ رات 9.40بجے بڑھول بالا مئو پسنجر ٹرین پٹری سے اترگئی۔انہوں نے کہا کہ ان پٹریوں کے نگراں سیکشن انجینیئر کو معطل کردیا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد پٹریوں کی مرمت کرکے ٹرین سروس بحال کردی گئی۔

شیئر: