Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی بوہرا جماعت کے سربراہ سے ملاقات

کراچی ...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کو کراچی میں داودی بوہرا جماعت کے سربراہ سیف الدین سے ملاقات کی۔ بوہرا جماعت کے عمائدین کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے شال کا تحفہ دیا گیا ۔سیف الدین بوہری نے بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے پختونخوا حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی ۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے شوہر فوج کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔اب پتہ چل گیا کہ نیوز لیکس کے پیچھے کون ہے۔ (ن) لیگ نے سارے ادارے تباہ کردئیے۔ ان سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے۔ ہر ماہ 4 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ کہاں جاتا ہے۔ ملک کویہاں تک پہنچانے کے ذمہ دار آصف زرداری اورنوازشریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبرمیں کراچی میں مزارقائد پربڑا جلسہ کریں گے۔میری توجہ اب سندھ پرہے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے اداروں کوتباہ کردیا۔ اپنی چوری بچانے کے لئے دوسرے چوروں کوبھی بچایا۔نوازشریف اوراسحاق ڈارکے بچے ارب پتی بن گئے ۔یہ نوازشریف کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف جنگ تھی۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اورنوازشریف ایک ہی چیزہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں،اس کا کام انتخابات کراناہے۔الیکشن کمیشن نے توہین کے معاملے میں میرے وارنٹ جاری کئے،دنیا میں ایسا کہیں ہوا ہے۔ یہ اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے پاس ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن نواز شریف اور زرداری کا ہے۔

شیئر: