Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ائیرلائن کا ایئربس سے مزید 20 طیارے خریدنے کا معاہدہ

10 طیارے بجٹ ائیر لائن فلائی اے ڈیل کے لیے ہوں گے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے مزید 20 جہاز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
وائیڈ باڈی کے جدید ترین اے 330 این ای او طیاروں میں سے 10 طیارے بجٹ ائیر لائن فلائی اے ڈیل کے لیے ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق طیاروں کی خریدری کے معاہدے پردستخط  فرانس کے شہر ٹولوس میں ایئربس کی فیکٹری میں کیے گئے۔
اس موقع پر سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجیئنر ابراہیم العمر اور ایئربس کمپنی کے سی ای او کرسٹین شیرربھی موجود تھے۔
السعودیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیاروں کا پہلا بیڑا 2027 میں جبکہ دوسرا 2029 میں حوالےکیا جائے گا۔
خیال رہے گزشتہ برس سعودیہ گروپ کی جانب سے ایئربس کمپنی کے ساتھ مجموعی طورپر 105 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا گیا تھا جس کا مقصد مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ائیرلائن کے نیٹ کو وسعت دیتے ہوئے 250 سٹیشنز تک لے جانا ہے جس سے سالانہ 330 ملین مسافروں اور 150 ملین سیاحوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
السعودیہ گروپ میں اس وقت طیاروں کی تعداد 194 ہے جو کمرشل، کارگو اور لاجسٹک سروسز کے لیے مختلف روٹس کے لیے مخصوص ہیں۔
آئندہ چند برسوں بیڑے میں میں مزید 191 طیاروں کا اضافہ ہوگا۔

 

شیئر: