کریتی، جان ابراہم کی ہیروئن بنیں گی
بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کے حوالے سے خبر ہے کہ وہ جان ابراہم کی ہیروئن بنیں گی۔ وہ نئی فلم میں جان کےساتھ کام کرنے جارہی ہیں۔ اس سے قبل خبریں تھیں کہ جان ابراہم کےساتھ اس فلم میں تاپسی پنو کام کرینگی مگر اب تاپسی کی جگہ کریتی کا انتخاب کرلیاگیاہے۔کریتی نئی فلم’’ دی انویسیبل گیسٹ‘‘ میں جان کےساتھ نظرآئیں گی۔ مذکورہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس کیاجائےگا۔ کریتی کی حالیہ فلم’’ بریلی کی برفی‘‘ ریلیز ہوئی ہے جسے کافی پذیرائی حاصل رہی ہے۔