”میری پاک زمین‘ ‘آسکر کےلئے منتخب
پاکستانی نژاد برطانوی ڈائریکٹر سرمد مسعود کی فلم’ ’میری پاک زمین‘ ‘برطانیہ کی جانب سے آسکر کی غیر ملکی فلموں کی کیٹگری کے لئے سرکاری طور پر منتخب کی گئی ہے۔ یہ برطانیہ کی پہلی اردو فلم ہے جو اکیڈمی ایوارڈز کے لئے نامزد کی گئی ہے۔یہ فلم سندھ میں رہنے والی نازو دھریجو کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے اپنے گھر کو چھوڑنے سے انکار کر دیا اور مخالف رشتہ داروں کا ڈٹ کے مقابلہ کیا۔