روہنگیا کے لئے آواز اٹھانے والوں کی فیس بک سے پوسٹ ڈیلیٹ
فیس بک کی جانب سے روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں کی جانے والی تمام پوسٹ ڈیلیٹ کی جارہی ہیں۔ وہ تمام صارفین جو روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں ان کے اکاؤنٹ معطل کئے جارہے ہیں۔ فیس بک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم فیس بک کو ایسا پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں جہاں لوگ ذمہ داری کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ ہم میانمار کی صورتِ حال کے حوالے سے پوسٹ کئے جانے والے مواد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ اسے سوشل میڈیا سائٹ سے ہٹانے کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہ فیس بک کے کمیونٹی اسٹینڈرڈ کے خلاف ہے۔