بہار میں ڈیم افتتاح سے پہلےہی ٹوٹ گیا
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
پٹنہ۔۔۔۔بہار میں بھاگلپور کے کہلکاؤں میں 345کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ڈیم کا ایک حصہ افتتاح سے قبل ہی ٹوٹ گیا جس سے علاقے میں سیلاب آگیا۔این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بڑے پیمانے پر ریت کی بوریاں رکھ کر پانی کے ریلے کو روکنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔اس ڈیم کو گنگا پمپ نہر اسکیم کے تحت تعمیر کیا گیا تھا تاکہ بہاراور جھارکھنڈ صوبوں کی وسیع پیمانے زرعی اراضی کی سینچائی ممکن ہوسکے۔ بھاگلپور ضلع میں گنگا ندی پر یہ ڈیم تعمیر کیا گیا تھا لیکن ڈیم کے ٹوٹنے سے یہ منصوبہ ناتمام رہا۔ واضح ہوکہ ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس ڈیم کا افتتاح کرنے والے تھے ۔ ڈیم ٹوٹنے کی اطلاع ملتے ہیں ضلع کے تمام اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ۔آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن سنگھ نے بتایا کہ محکمہ جاتی چیف سیکریٹری کو معاملے کی جانچ کا حکم دیدیا گیا ہے۔