Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبلپور :سوائن فلو سے 19افراد ہلاک

جبلپور۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع جبلپور میں سوائن فلو سے ابتک 19افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ نیتا جی سبھاش چندربوس میڈیکل کالج کے سوائن فلو وارڈ کے انچارج ڈاکٹر دیپک برکڑ کے مطابق امسال 183مریض سیمپل ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے تھے جن میں سے 58کے سیمپل پازیٹیو پائے گئے۔ 5مریضوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوائن فلو سے 19مریضوں کی موت ہوچکی ہے جن میں 3کی موت گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئی،ان میں ایک مرد اور2خواتین شامل ہیں ۔ اطلاع کے مطابق میڈیکل اسپتال میں اس وقت سوائن فلو سے متاثرہ نصف درجن مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2کی حالت نازک ہے۔ اسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق سوائن فلو سے متاثر ہر تیسرے شخص کی موت ہورہی ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کو اگر اسپتال میں پہلے ہی داخل کرادیا جائے تو مرض پرجلد اور آسانی سے قابو پایا جاسکتا ہے۔

شیئر: