حیدرآباد کے معروف کارٹونسٹ موہن چل بسے
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
حیدرآباد۔۔۔۔۔۔ حیدرآباد کے معروف کارٹونسٹ موہن چل بسے ۔صحت کی خرابی پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جمعرات کی صبح موت ہوگئی ۔ 67سالہ کارٹونسٹ موہن نے نصف دہائی پر محیط کیرئیر میں کئی اخبارات، ہفتہ واری میگزینز میں کارٹونسٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سیاسی لیڈروں کے کارٹون بنانے میں منفرد فنکارانہ مہارت رکھتے تھے ،ان کے سیاسی لیڈروں کے کارٹون میں سنجیدہ مزاح کی جھلک ہوتی تھی۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے علاوہ کئی لیڈروں نے تعزیت کا اظہار کیا۔