Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون کیمرے سے سوڈوکو پزل حل کرنا ممکن

آئی او ایس 11 میں شامل سوڈوکو میجک ایپ سے سوڈوکو پزل با آسانی حل کیا جا سکتا ہے۔صارف کو بس کسی بھی صفحے پر موجود سوڈوکو گرڈ پر کیمرہ آن کرکے پوائنٹ کرنا ہو گا اور فون خود خالی ڈبوں کے جوابات ظاہر کر دے گا۔ایپل اے آر کٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ ایپ صارف کو پزل حل کرنے کی ہنٹ دے گے اور اگر پھر بھی پزل حل نہ ہو رہا ہو تو جوابات ظاہر کر دے گی۔یہ ایپ آئی فون 6 ایس اور اسکے بعد آنے والے ماڈلز پر کام کرے گی۔فون میں آئی او ایس 11 آپریٹنگ سسٹم ہونا بھی لازمی ہے۔ اس ایپ کی قیمت 0.99 ڈالر ہے اور یہ صارفین کے لئے پیش کی جا چکی ہے۔
 

شیئر: