Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ الحجری پر پابندی کیوں؟

ابہاء۔۔۔۔۔گورنر عسیر شہزادہ فیصل بن خالد کے حکم پر شیخ سعد الحجری کو امامت، خطابت، افتاء اور تمام دعوتی سرگرمیوں سے روک دیا گیا۔ انہوں نے خمیس مشیط کی مسجد میں تقریر کے دوران خواتین کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی۔ گورنریٹ کے ترجمان سعد آل ثابت نے اعلامیہ جاری کرکے صحافیوں کو بتایا کہ شیخ سعد الحجری نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ خواتین دین اور عقل دونوں اعتبار سے ناقص ہوتی ہیں۔ ان کی تقریر کا عنوان تھا’’خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سے 20برائیاں پھیلیں گی‘‘۔آل ثابت نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد رائے عامہ کو مشتعل کرنے والی سرگرمیوں کا سدباب ہے۔ کسی بھی انسان کو مسجد و منبر کے محراب سے ایسے خیالات وافکار پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جن سے معاشرے کے مختلف طبقوں میں نوک جھونک شروع ہواور کسی انسان کی قدروقیمت کم کی جاتی ہو۔ جوشخص بھی منبر و محراب سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کریگا اس کے خلاف یہی کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: