Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے کار نیلام کرونگا، ابرار الحق

 
پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے اپنی بی ایم ڈبلیو کار نیلام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص ان کی کار خریدے گا وہ ان کے ساتھ بنگلہ دیش بھی جا سکتا ہے تاکہ دیکھ سکے کہ کار کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی روہنگیا مسلمانوں میں ہی تقسیم کی گئی ہے۔ابرارالحق نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے موضوع پر بحث کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی گاڑی اسی شخص کو دیں گے جو سب سے زیادہ بولی لگائے گا۔
 
 
 
 

شیئر: